مارگلہ پہاڑوں کے دامن میں ٹائر جلا کر ماحولیاتی آلودگی کا سبب بننے والے بے لگام شہریوں کا اعلیٰ حکام سے اصلاح احوال کا مطالبہ
اسلام آباد (بیورورپورٹ)اسلام آباد کی حدود جی ٹی روڈ مارگلہ پہاڑیوں کے دامن میں ٹیکسلا کے قریب غیرقانونی اسفالٹ پلانٹ، غیر قانونی چنگیوں (بھتہ مافیا) اور ربڑ کے ٹائر جلا کر کاپر نکالنے کا کام عروج پر تفصیلات کے مطابق جی ٹی روڈ ٹیکسلا کے قریب مارگلہ پہاڑیوں کے دامن میں قائم غیر قانونی اسفالٹ پلانٹ قائم ہیں اس کے علاوہ بھتہ مافیا نے غیر قانونی چنگیاں بھی قائم کر رکھی ہیں جہاں پر وہ گاڑیوں سے سرعام بھتہ وصول کرتے ہیں اس کے علاوہ اس غیر گنجان آباد علاقے میں بھی ربڑ کے ٹائر جلا نے کا کاروبار کرنے والے ماحولیاتی آلودگی کا سبب بن رہے ہیں اس سے نہ صرف سموگ میں اضافہ ہورہا ہے بلکہ ارد گرد کی آبادیوں میں رہنے والے افراد اس سے شدید متاثر ہورہے ہیں جو کہ مہلک بیماریوں کا شکار ہورہے ہیں، بار بار نشاندہی کے باوجود مقامی انتظامیہ ٹس سے مس نہیں ہوتی، جبکہ پولیس بھی مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کرتی نظر آرہی ہے،یہ غیر قانونی دھندہ ایک طویل عرصے سے جاری ہے ان بھتہ مافیا کو کسی سے کوئی ڈر خطرہ نہیں اور سرعام اسلحہ لہرا کر غیر قانونی چنگیوں پر قائم بھتہ وصول کرتے ہیں ارد گرد رہائش پذیر افراد نے اعلی پولیس حکام،چیف جسٹس آف پاکستان،سی ی ڈی اے کا حکام اور آئی جی پنجاب سیگزارش کی ہے کہ وہ اس اہم مسلہ کا فوری نوٹس لیں اور غیر قانونی کام کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائیں تاکہ عوام کی پریشانی کا سدباب ممکن ہو،