Wednesday, October 28, 2026

نوائے ٹیکسلا

سنگتراشوں کے دیس کا واحد ترجمان

تازہ ترینلوکل نیوز

حسن ابدال: سالے کے ہاتھوں بہنوئی قتل

حسن ابدال (کرائم رپورٹر، نوائے ٹیکسلا)بدلے کی آگ نے ایک اور گھراجاڑ دیا، سالے نے بے دردی سے بہنوئی کو موت کے گھاٹ اتار دیا، دلخراش واقعہ تھانہ حسن ابدال میں رو نما ہوا، تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی حسن ابدال کی حدود میں سالے نے اپنے بہنوئی کو بے دردی سے قتل کردیا، سالے نے اپنے بہنوئی ساٹھ سالہ رحمان کوسسر سے راضی نامے اور صلح کے لئے گھر بلایا، جب وہ گھر آیا تو سالے نے اسے قتل کر ڈالا،ساٹھ سالہ رحمان اپنی بیوی کے قتل کے مقدمہ میں جیل میں پابند سلاسل تھا ایک ہفتہ قبل راضی نامے کی بنا پر اسے رہائی ملی تھی،پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کردیا،

Dr Syed Sabir Ali

Dr Syed Sabir Ali

Chief Editor Weekly Nawaitaxila Islamabad

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *