Wednesday, October 28, 2026

نوائے ٹیکسلا

سنگتراشوں کے دیس کا واحد ترجمان

تازہ ترینلوکل نیوز

ٹیکسلا میں ڈکیتیوں کا سلسلہ نہ تھم سکا، شہری سے گن پوائنٹ پر دو قیمتی موبائل فون چھین لیے گئے

ٹیکسلا ( کرائم رپورٹر ، نوائے ٹیکسلا )شہر میں ڈکیتیوں کا سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا، محلہ مشرقی آباد میں الالصبح ڈکیتی کی دلیرانہ واردات پیش آئی، جہاں دو موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر شہری کو لوٹ لیا اور فرار ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق زرگر فیملی سے تعلق رکھنے والے حسن رفیق مسجد اہل حدیث، محلہ مشرقی آباد میں نماز فجر کی ادائیگی کے بعد گھر واپس جا رہے تھے کہ راستے میں دو نامعلوم مسلح افراد نے انہیں گن پوائنٹ پر روک کر دو قیمتی موبائل فون چھین لیے۔ ڈاکو باآسانی موقع واردات سے فرار ہو گئے۔متاثرہ شخص کے مطابق ڈاکو پشتو زبان میں بات کر رہے تھے، اور واردات کے وقت ان کے چہرے نقاب سے ڈھکے ہوئے نہیں تھے۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آ چکی ہے، جس میں واضح طور پر ڈاکو کو اسلحے کے زور پر موبائل چھینتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ٹیکسلا میں چوری، ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتیں معمول بن چکی ہیں جبکہ پولیس مجرموں کو روکنے میں مکمل طور پر ناکام دکھائی دیتی ہے۔ شہریوں نے پولیس کی کارکردگی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے اور ٹیکسلا میں فرض شناس ایس ایچ او کی تعیناتی کا مطالبہ کیا ہے۔

Dr Syed Sabir Ali

Dr Syed Sabir Ali

Chief Editor Weekly Nawaitaxila Islamabad

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *