, , ,

ڈپٹی کمشنر کوٹلی (آزاد کشمیر) سردار تسلیم خان کی صاحبزادی سجر تسلیم نے FAST-NUCES سے بی ایس سائبر سیکیورٹی کی ڈگری مکمل کر لی

کوٹلی (آزاد کشمیر): ڈپٹی کمشنر کوٹلی سردار تسلیم خان کی صاحبزادی سجر تسلیم نے ملک کی نامور یونیورسٹی فاسٹ نیوکس سے بی ایس سائبر سیکیورٹی کی ڈگری کامیابی کے ساتھ مکمل کر لی ہے یہ کامیابی نہ صرف ان کے والدین بلکہ پورے خاندان اور ضلع کوٹلی کے لیے باعثِ فخر و اعزاز ہے۔ان کا آبائی گاؤں ضلع سدھنوتی (آزاد کشمیر) اور واہ کینٹ کے لیے بھی یہ بہت بڑا اعزاز ہے۔سجر تسلیم کی اس کامیابی پر ان کے اساتذہ کرام بھی خصوصی مبارکباد اور خراجِ تحسین کے مستحق ہیں جن کی محنت، رہنمائی اور سرپرستی نے اس منزل تک پہنچنے میں اہم کردار ادا کیا۔اہلِ خانہ نے اس موقع پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ سجر تسلیم کو آئندہ بھی مزید کامیابیوں سے نوازے اور وہ ملک و قوم کی خدمت میں نمایاں کردار ادا کریں

متعلقہ خبریں