, ,

ایم این اے آسیہ ناز تنولی اورفیاض خان تنولی کی صاحبزادی پیا گھر سدھار گئیں

واہ کینٹ ( نمائندہ نوائے ٹیکسلا )صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) تحصیل ٹیکسلا فیاض خان تنولی اور رکن قومی اسمبلی آسیہ ناز تنولی کی صاحبزادی کی شادی کی پروقار اور خوشیوں بھری تقریب منعقد ہوئی، جس میں وفاقی وزراء، ارکان قومی اسمبلی، مسلم لیگ (ن) کی مرکزی و مقامی قیادت، ڈاکٹرز، بیوروکریٹس، تاجر برادری اور مختلف سیاسی و سماجی شعبوں سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔شادی کی تقریب خوشگوار اور پرتپاک ماحول میں منعقد ہوئی، جہاں معزز مہمانوں نے فیاض خان تنولی اور آسیہ ناز تنولی کو ان کی صاحبزادی کی شادی پر مبارکباد پیش کی اور خاندان کے ساتھ خوشیوں میں شریک ہوئے۔ مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی بڑی تعداد میں شرکت،

شرکت کرنے والوں میں وزیر مملکت قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک، میجر طاہر صادق، چوہدری تنویر ، طاہر خان آف براہمہ ، سید عاصم شاہ ، سید ابرار شاہ،ملک نثار اعوان ،زیشان صدیق بٹ ،ملک عظمت محمود، ڈاکٹر شاہد نواز ملک، سابق صدر ٹیکسلا بار ملک خالد شہزاد،، شیخ آفتاب ،سردار ممتاز پسوال، سابق ایم این اے منصور حیات خان ، خواجہ وقار ، سابق جسٹس سید انتخاب شاہ ،نجیب عباسی و دیگر شامل تھے، اس تقریب کو مزید یادگار اور اہم بنا گئی۔اس موقع پر مہمانوں نے میزبان خاندان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے نو بیاہتا جوڑے کو زندگی کے نئے سفر کے آغاز پر مبارکباد دی اور ان کے لیے محبت، خوشحالی، باہمی احترام، خوشیوں اور کامیابیوں سے بھرپور ازدواجی زندگی کی دعائیں کیں۔تقریب میں سیاسی، سماجی اور کاروباری حلقوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی ملاقاتیں بھی ہوئیں، جہاں باہمی خیرسگالی، خوشی اور محبت کے جذبات نمایاں رہے۔ مہمانوں نے میزبان خاندان کی خوشیوں میں شریک ہو کر نیک تمناؤں اور دعاؤں کا اظہار کیا۔فیاض خان تنولی اور آسیہ ناز تنولی نے تقریب میں شرکت کرنے والے تمام معزز مہمانوں، دوستوں، عزیز و اقارب اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات کا شکریہ ادا کیا، جنہوں نے اپنی شرکت سے شادی کی تقریب کو یادگار بنایا اور خاندان کی خوشیوں میں اضافہ کیا۔

متعلقہ خبریں

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قومی ورثہ و ثقافت کا ٹیکسلا میوزیم، موہڑہ مرادو اور سرکپ کا دورہ، یونیسکو کے تحفظات کا جائزہ

November 22, 2026 | Dr Syed Sabir Ali

ٹیکسلا( نمائندہ نوائے ٹیکسلا )سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قومی ورثہ و ثقافت نے چیئرمین سینیٹر حاجی ہدایت اللہ خان کی سربراہی میں ٹیکسلا…

مزید پڑھیے ←

فرانس میں پاکستانی سفیر ممتاز زہرہ بلوچ کی پاکستانی و فرانسیسی کاروباری شخصیات سے ملاقات، دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ پر زور

November 22, 2026 | Dr Syed Sabir Ali

پیرس( نیوز ڈیسک ) فرانس میں پاکستان کی سفیر ممتاز زہرہ بلوچ نے پاکستان بزنس فورم فرانس کے زیرِ اہتمام ایک اہم تقریب میں…

مزید پڑھیے ←