,

وکلا برادری نے صدارتی امیدوار ملک اجمل شہزاد کو فیورٹ قرار دے دیا ، فتح کی نوید سنا دی

ٹیکسلا (نمائندہ نوائے ٹیکسلا): ٹیکسلا بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے سلسلے میں انتخابی سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئی ہیں اور دونوں انتخابی گروپوں کی جانب سے اپنے اپنے امیدواروں کی کامیابی کے لیے بھرپور مہم جاری ہے۔ اس دوران صدارتی امیدوار ملک اجمل شہزاد ایڈووکیٹ کے حامی وکلا نے ان کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے وکٹری کا نشان بنا کر ان کی کامیابی کے عزم کا اظہار کیا، جس سے انتخابی ماحول میں مزید جوش و خروش پیدا ہوگیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ٹیکسلا بار کے آئندہ انتخابات میں صدارتی امیدواروں اور ان کے حامیوں کی جانب سے وکلا برادری کے ساتھ رابطوں کا سلسلہ تیز کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے سپریم کورٹ کے سینئر وکیل خواجہ امتیاز ایڈووکیٹ نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں وکلا برادری کو ایک سرپرائز دیں گے، کیونکہ ملک اجمل شہزاد ایڈووکیٹ صدارت کے منصب کے لیے موزوں ترین امیدوار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس مرتبہ بار میں اجارہ داری کا خاتمہ ہوگا اور وکلا برادری میرٹ کی بنیاد پر فیصلہ کرتے ہوئے ایک نئی تاریخ رقم کرے گی۔ملک اجمل شہزاد ایڈووکیٹ کی انتخابی مہم میں سابق صدر میر ناصر بلال،سابق صدر ٹیکسلا بار آصف مختار بٹ، سابق صدر ملک خالد شہزاد، سلیم اختراعوان، شفقت ایزدی راجپوت، طاہر محمود راجہ، چوہدری محبوب،سابق جنرل سیکرٹری یاسر عرفان گجر، الطاف حسین سمیت دیگر وکلا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔ ان کے حامیوں کا کہنا ہے کہ ملک اجمل شہزاد کی پیشہ ورانہ صلاحیتیں، وکلا برادری کے ساتھ روابط اور سابقہ کردار انہیں صدارت کے لیے ایک مضبوط امیدوار بناتے ہیں۔دوسری جانب پی ایل ایف گروپ کی قیادت سینئر وکیل ایس عرفان ملک ایڈووکیٹ کر رہے ہیں، جبکہ متعدد مرتبہ بار کی صدارت کے منصب پر فائز رہنے والے سینئر وکلا بھی ملک اجمل شہزاد کی کامیابی کے لیے سرگرم دکھائی دیتے ہیں۔ انتخابی مہم کے دوران مختلف حلقوں میں مشاورت، ملاقاتوں اور حمایت حاصل کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔سیاسی و انتخابی تجزیہ نگاروں کے مطابق ملک اجمل شہزاد کو ان کے پیشہ ورانہ کردار اور وکلا کے ساتھ بہتر روابط کی بنیاد پر خاطر خواہ حمایت حاصل ہونے کی توقع ہے۔ ان کا خیال ہے کہ خاموش ووٹرز بھی انتخابی نتائج پر اثرانداز ہو سکتے ہیں اور ممکنہ طور پر ان کی کامیابی میں اہم کردار ادا کریں گے۔صدارتی امیدوار ملک اجمل شہزاد ایڈووکیٹ انتخابی صورتحال کے حوالے سے پُراعتماد دکھائی دیتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ کامیابی کی صورت میں بلا تفریق تمام وکلا کی خدمت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ پہلے بھی اپنے کردار اور عملی اقدامات سے وکلا برادری کے لیے اپنی وابستگی ثابت کر چکے ہیں اور آئندہ بھی وکلا کے اعتماد سے کامیابی کا سفر جاری رکھتے ہوئے بار میں مثبت تبدیلی لانے کے لیے کام کریں گے۔ملک اجمل شہزاد کا کہنا تھا کہ نوجوان وکلا کی فلاح و بہبود، ان کی پیشہ ورانہ رہنمائی اور انہیں آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنا ان کی ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے وکلا برادری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ساتھیوں نے انہیں جو عزت اور پذیرائی دی ہے، وہ اس پر بے حد مشکور ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ مخالفین کی جانب سے بے جا تنقید کا جواب دینا ان کا طریقہ نہیں، تاہم انتخابی عمل میں وکلا برادری اپنے ووٹ کے ذریعے ہر بات کا فیصلہ کرے گی۔ ان کے مطابق ان کی کوشش ہے کہ بار کے انتخابات کو مثبت سوچ، باہمی احترام اور وکلا کی حقیقی نمائندگی کے جذبے کے تحت آگے بڑھایا جائے۔ٹیکسلا بار ایسوسی ایشن کے انتخابات کے قریب آتے ہی انتخابی سرگرمیوں میں مزید تیزی متوقع ہے، جبکہ وکلا برادری کی توجہ اب امیدواروں کی کارکردگی، انتخابی منشور اور آئندہ قیادت کے انتخاب پر مرکوز ہے۔ حتمی فیصلہ بہرحال ووٹرز اپنے ووٹ کے ذریعے کریں گے۔

متعلقہ خبریں

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قومی ورثہ و ثقافت کا ٹیکسلا میوزیم، موہڑہ مرادو اور سرکپ کا دورہ، یونیسکو کے تحفظات کا جائزہ

November 22, 2026 | Dr Syed Sabir Ali

ٹیکسلا( نمائندہ نوائے ٹیکسلا )سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قومی ورثہ و ثقافت نے چیئرمین سینیٹر حاجی ہدایت اللہ خان کی سربراہی میں ٹیکسلا…

مزید پڑھیے ←

وزارتِ خارجہ اور اسلام آباد چیمبر کے زیرِ اہتمام سفارتی و کاروباری روابط کے فروغ کے لیے گالف ٹورنامنٹ 2026 کا انعقاد

November 22, 2026 | Dr Syed Sabir Ali

اسلام آباد( نمائندہ نوائے ٹیکسلا )وزارتِ خارجہ پاکستان اور اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے مشترکہ تعاون سے آئی سی سی آئی۔…

مزید پڑھیے ←