, ,

برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی گرو نانک دربار کراچی آمد، 557ویں پرکاش گورپورب کی تقریبات میں سکھ برادری سے ملاقات

کراچی( نیوز ڈیسک ) پاکستان میں برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ نے سری گرو نانک دیو جی مہاراج کے 557ویں پرکاش گورپورب کے بابرکت موقع پر گرو نانک دربار کراچی کا دورہ کیا، جہاں انتظامی کمیٹی کے ارکان نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور سکھ برادری کے ساتھ اس مذہبی و روحانی تقریب میں شرکت پر ان کا خیرمقدم کیا۔گرو نانک دربار کراچی کی انتظامی کمیٹی، جس میں بھائی صاحب سریش کمار جی، بھائی صاحب رمیش سنگھ جی اور دادا سکھ دیو جی شامل تھے، نے برطانوی ہائی کمشنر کی آمد کو اپنے لیے اعزاز قرار دیتے ہوئے انہیں خوش آمدید کہا۔

اس موقع پر کمیٹی کی جانب سے جین میریٹ کو روایتی گرو گھر سروپا پیش کیا گیا، جو سکھ روایات میں عقیدت، محبت، احترام اور دعاؤں کی علامت سمجھا جاتا ہے۔برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے انتظامی کمیٹی کی جانب سے پرتپاک استقبال اور مہمان نوازی پر دلی تشکر کا اظہار کیا۔ انہوں نے گرو نانک دربار کے روحانی ماحول کو سراہتے ہوئے اس خصوصی مذہبی موقع پر سکھ سنگت کے ساتھ وقت گزارنے کو خوشگوار تجربہ قرار دیا۔گرو نانک دربار کی انتظامی کمیٹی نے برطانوی ہائی کمشنر کی آمد اور سکھ برادری کی خوشیوں میں شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ کمیٹی کے مطابق ایسے دورے مختلف مذاہب اور برادریوں کے درمیان باہمی احترام، مذہبی ہم آہنگی اور بین المذاہب روابط کے فروغ کا ذریعہ بنتے ہیں۔سری گرو نانک دیو جی مہاراج کے 557ویں پرکاش گورپورب کے موقع پر جین میریٹ کا گرو نانک دربار کراچی کا دورہ مذہبی رواداری، احترام اور مختلف برادریوں کے درمیان خیرسگالی کے جذبات کا عکاس رہا۔ یہ دورہ کراچی میں سکھ برادری کی مذہبی و ثقافتی روایات اور پاکستان میں بین المذاہب ہم آہنگی کی اہمیت کو بھی اجاگر کرتا ہے۔

متعلقہ خبریں

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قومی ورثہ و ثقافت کا ٹیکسلا میوزیم، موہڑہ مرادو اور سرکپ کا دورہ، یونیسکو کے تحفظات کا جائزہ

November 22, 2026 | Dr Syed Sabir Ali

ٹیکسلا( نمائندہ نوائے ٹیکسلا )سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قومی ورثہ و ثقافت نے چیئرمین سینیٹر حاجی ہدایت اللہ خان کی سربراہی میں ٹیکسلا…

مزید پڑھیے ←

فرانس میں پاکستانی سفیر ممتاز زہرہ بلوچ کی پاکستانی و فرانسیسی کاروباری شخصیات سے ملاقات، دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ پر زور

November 22, 2026 | Dr Syed Sabir Ali

پیرس( نیوز ڈیسک ) فرانس میں پاکستان کی سفیر ممتاز زہرہ بلوچ نے پاکستان بزنس فورم فرانس کے زیرِ اہتمام ایک اہم تقریب میں…

مزید پڑھیے ←