, ,

ذیشان علی خلا میں پہنچ گئے، پاکستان کے پہلے خلا باز نے تاریخ رقم کردی

اسلام آباد/جیوچوان: پاکستان کے لیے خلائی تحقیق کی تاریخ میں ایک اہم سنگِ میل عبور ہوگیا ہے، جب پاکستانی فضائیہ کے سابق پائلٹ اور خلا باز محمد ذیشان علی چین کے شینژو-24 خلائی مشن کے ذریعے خلا میں پہنچ گئے۔ وہ خلا میں جانے والے پہلے پاکستانی اور چین کے خلائی اسٹیشن تیانگونگ پر قدم رکھنے والے پہلے غیر ملکی خلا باز بن گئے ہیں۔چین کے جیوچوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے 25 نومبر 2026 کو مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بج کر 18 منٹ پر لانگ مارچ-2 ایف راکٹ کے ذریعے شینژو-24 خلائی جہاز روانہ کیا گیا۔ مشن میں ذیشان علی کے ہمراہ چینی خلا باز تانگ ہونگبو بطور کمانڈر اور وو یی بطور فلائٹ انجینئر شامل ہیں۔ چین کے خلائی حکام کے مطابق خلائی جہاز نے کامیابی سے مدار میں داخل ہونے کے بعد تیانگونگ خلائی اسٹیشن کے ساتھ رابطہ اور ڈاکنگ بھی مکمل کرلی۔40 سالہ ذیشان علی اس مشن میں پے لوڈ اسپیشلسٹ کی حیثیت سے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ ان کا قیام تقریباً پانچ سے دس روز تک متوقع ہے، جس دوران وہ چینی خلا بازوں کے ساتھ مختلف سائنسی تجربات اور تحقیقی سرگرمیوں میں حصہ لیں گے۔ ان تجربات میں بائیوٹیکنالوجی، مٹیریلز ریسرچ اور خلائی ماحول میں سائنسی نمونوں کی جانچ شامل ہے۔

متعلقہ خبریں