,

لیکچرار فرحان علی خان کی شادی کی پُروقار تقریب، ممتاز سماجی، سیاسی اور تعلیمی شخصیات کی شرکت

ٹیکسلا( نمائندہ نوائے ٹیکسلا )گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی ٹیکسلا کے لیکچرار فرحان علی خان کی شادی کی پُرمسرت تقریب شاہی قلعہ شادی ہال میں نہایت خوشگوار اور پُروقار ماحول میں منعقد ہوئی، جس میں ممتاز سماجی، سیاسی، مذہبی اور تعلیمی شخصیات سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے معززین نے شرکت کی۔تقریب میں سردار ذوالفقار حیات خان، اختر حیات خان، عمر حیات خان، پرنسپل انجینئر نوید حیدر بزدار، پروفیسر اشفاق احمد، پروفیسر عزیزاللہ خان، ڈاکٹر محمد مدثر، راجہ ناصر علی اور سپائر سکول اینڈ کالج کے ڈائریکٹرز پروفیسر زاہد اقبال، چوہدری کامران شکیل اور سید ناظم عباس سمیت دیگر معزز شخصیات شریک ہوئیں۔اس موقع پر ادارے کے دیگر اسٹاف ممبران جناب نعمان ریاض، طاہر جاوید، پروفیسر محمد عارف، محمد ادریس، سراج احمد اعوان، بلال افضل، ناصر اسلام اور حافظ وقاص حسن نے بھی تقریب میں شرکت کرکے اپنی خوشی کا اظہار کیا۔تقریب کے دوران معزز مہمانوں نے لیکچرار فرحان علی خان کو زندگی کے نئے سفر کے آغاز پر دلی مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے خوشیوں، محبت، کامیابی اور خوشحال ازدواجی زندگی کی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ شرکاء نے اس خوشی کے موقع پر نیک جذبات کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ اس نئے رشتے کو محبت، باہمی احترام، سکون اور بے شمار برکتوں کا ذریعہ بنائے اور جوڑے کو زندگی کے ہر مرحلے میں خوش و خرم رکھے۔ آمین۔

متعلقہ خبریں