, , ,

ٹیکسلا کے تاریخی ورثے نے آسیان کے سیکرٹری جنرل اور وفد کو اپنی جانب متوجہ کر لیا

ڈاکٹر کاؤ کم ہورن کی قیادت میں آسیان کے اعلیٰ سطحی وفد کا ٹیکسلا میوزیم اور قدیم آثارِ سِرکپ کا دورہ، گندھارا تہذیب کی تاریخ اور آثارِ قدیمہ پر تفصیلی بریفنگ

ٹیکسلا( نمائندہ نوائے ٹیکسلا )جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم (آسیان) کے سیکرٹری جنرل عزت مآب ڈاکٹر کاؤ کم ہورن کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی وفد نے تاریخی شہر ٹیکسلا کا دورہ کیا، جہاں وفد نے ٹیکسلا میوزیم اور قدیم آثارِ قدیمہ کے عالمی شہرت یافتہ مقام سِرکپ کا معائنہ کیا۔ اس دورے کا مقصد پاکستان کے تاریخی و ثقافتی ورثے کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے اور ثقافتی روابط و تعاون کو فروغ دینے کے مواقع کو وسعت دینا تھا۔ٹیکسلا آمد پر وفد کا استقبال ڈپٹی ڈائریکٹر ایس آر او ٹیکسلا آصف ڈوگر اور سینئر ماہرِ آثارِ قدیمہ ڈاکٹر ارسلان نے کیا۔ اس موقع پر وفد کو ٹیکسلا کی قدیم تاریخ، آثارِ قدیمہ کی اہمیت اور خطے کے تاریخی و ثقافتی پس منظر کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔وفد کو بالخصوص گندھارا تہذیب کے تاریخی مقام،

اس کے فنِ تعمیر، تہذیبی روایات اور بدھ مت کے عہد سے وابستہ آثار کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ ٹیکسلا میوزیم میں محفوظ تاریخی نوادرات اور سِرکپ کے قدیم آثار کے ذریعے اس خطے کی ہزاروں سال پر محیط تہذیبی تاریخ اور ماضی کی عظمت کو اجاگر کیا گیا۔دورے کے دوران آسیان کے وفد کو پاکستان کے شاندار آثارِ قدیمہ اور ثقافتی ورثے سے روشناس کرانے کا موقع ملا۔ اس دورے کو پاکستان اور جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کے درمیان ثقافت، تاریخ، آثارِ قدیمہ اور سیاحت کے شعبوں میں باہمی تعاون اور بین الاقوامی روابط کے فروغ کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ٹیکسلا کا یہ دورہ اس امر کا مظہر ہے کہ پاکستان کا قدیم تہذیبی ورثہ عالمی سطح پر ثقافتی مکالمے، تاریخی تحقیق اور سیاحتی روابط کے فروغ میں اہم کردار ادا کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔

متعلقہ خبریں

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قومی ورثہ و ثقافت کا ٹیکسلا میوزیم، موہڑہ مرادو اور سرکپ کا دورہ، یونیسکو کے تحفظات کا جائزہ

November 22, 2026 | Dr Syed Sabir Ali

ٹیکسلا( نمائندہ نوائے ٹیکسلا )سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قومی ورثہ و ثقافت نے چیئرمین سینیٹر حاجی ہدایت اللہ خان کی سربراہی میں ٹیکسلا…

مزید پڑھیے ←

فرانس میں پاکستانی سفیر ممتاز زہرہ بلوچ کی پاکستانی و فرانسیسی کاروباری شخصیات سے ملاقات، دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ پر زور

November 22, 2026 | Dr Syed Sabir Ali

پیرس( نیوز ڈیسک ) فرانس میں پاکستان کی سفیر ممتاز زہرہ بلوچ نے پاکستان بزنس فورم فرانس کے زیرِ اہتمام ایک اہم تقریب میں…

مزید پڑھیے ←