, ,

آر سی سی آئی وفد کا ’’میرا برانڈ پاکستان ایکسپو 2026‘‘ کا دورہ، مقامی مصنوعات اور برانڈز کی حوصلہ افزائی

اسلام آباد( نمائندہ نوائے ٹیکسلا ) راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آر سی سی آئی) کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے صدر نوشیروان خلیل خان اور سرپرستِ اعلیٰ سہیل الطاف کی قیادت میں اسلام آباد میں منعقدہ ’’میرا برانڈ پاکستان ایکسپو 2026‘‘ کا دورہ کیا اور نمائش کی افتتاحی تقریب میں ربن کاٹنے کی تقریب میں شرکت کی۔وفد میں آر سی سی آئی کے سینئر نائب صدر وسیم اسلم، نائب صدر اکرام الرحمٰن عباسی، ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین اور چیمبر کے متعدد ممتاز ممبران بھی شامل تھے۔ وفد کی آمد پر منتظمین کی جانب سے خیرمقدم کیا گیا۔دورے کے دوران آر سی سی آئی کے عہدیداران نے نمائش میں قائم مختلف اسٹالز کا معائنہ کیا، وہاں موجود کاروباری شخصیات اور نمائش کنندگان سے ملاقاتیں کیں اور پاکستانی مصنوعات و برانڈز کی وسیع اقسام میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ وفد نے مقامی سطح پر تیار ہونے والی مصنوعات، کاروباری جدت اور پاکستانی برانڈز کی نمائش کو سراہا۔آر سی سی آئی کے وفد نے نمائش کے منتظمین کی کاوشوں کو بھی قابلِ تحسین قرار دیا اور کہا کہ اس نوعیت کی نمائشیں مقامی برانڈز کے فروغ، کاروباری سرگرمیوں کے استحکام اور نئے کاروباری مواقع پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ ایسے پلیٹ فارمز سے کاروباری افراد کو اپنی مصنوعات متعارف کرانے، مارکیٹ تک رسائی بڑھانے اور صارفین کے ساتھ براہِ راست روابط قائم کرنے کے مواقع میسر آتے ہیں۔وفد نے اس امر پر زور دیا کہ پاکستانی مصنوعات اور مقامی برانڈز کی مؤثر تشہیر سے ملک کی صنعتی و کاروباری ترقی کو تقویت مل سکتی ہے، جبکہ کاروباری افراد اور صنعت کاروں کو اپنی صلاحیتیں اجاگر کرنے کے مزید مواقع فراہم کرنا ملکی معیشت کے لیے مفید ثابت ہوگا۔

متعلقہ خبریں

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قومی ورثہ و ثقافت کا ٹیکسلا میوزیم، موہڑہ مرادو اور سرکپ کا دورہ، یونیسکو کے تحفظات کا جائزہ

November 22, 2026 | Dr Syed Sabir Ali

ٹیکسلا( نمائندہ نوائے ٹیکسلا )سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قومی ورثہ و ثقافت نے چیئرمین سینیٹر حاجی ہدایت اللہ خان کی سربراہی میں ٹیکسلا…

مزید پڑھیے ←

فرانس میں پاکستانی سفیر ممتاز زہرہ بلوچ کی پاکستانی و فرانسیسی کاروباری شخصیات سے ملاقات، دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ پر زور

November 22, 2026 | Dr Syed Sabir Ali

پیرس( نیوز ڈیسک ) فرانس میں پاکستان کی سفیر ممتاز زہرہ بلوچ نے پاکستان بزنس فورم فرانس کے زیرِ اہتمام ایک اہم تقریب میں…

مزید پڑھیے ←