ٹیکسلا( نمائندہ نوائے ٹیکسلا ) چیف آفیسر بلدیہ ٹیکسلا حسیب صدیقی نے ایم او آئی حسنات خان کے ہمراہ کوآرڈینیٹر پی پی 12 بابو سید وسیم شاہ اور گورنمنٹ کنٹریکٹر حاجی ملک ناصر صدام اعوان کے ساتھ کمیونٹی ہال ٹیکسلا کا دورہ کیا۔ اس موقع پر کمیونٹی ہال کی تزئین و آرائش، رینوویشن اور ضروری مرمتی کاموں سمیت مینٹی نینس کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔دورے کے دوران بابو سید وسیم شاہ نے چیف آفیسر حسیب صدیقی کو کمیونٹی ہال کی موجودہ صورتحال، درپیش مسائل اور ضروری مرمتی کاموں کے حوالے سے تفصیلی آگاہی فراہم کی۔ شرکاء نے ہال کو دوبارہ فعال بنانے، ٹوٹی ہوئی نشستوں کی مرمت اور دیگر ضروری سہولیات کی بحالی کے امور پر بھی گفتگو کی۔اس موقع پر چیف آفیسر بلدیہ ٹیکسلا حسیب صدیقی کا کہنا تھا کہ کمیونٹی ہال کی بحالی کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے اور بہت جلد اس کی تزئین و آرائش، ضروری مرمت اور ٹوٹی ہوئی نشستوں کی مرمت مکمل کرکے اسے دوبارہ فعال کردیا جائے گا۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی اور بلدیاتی املاک کی دیکھ بھال کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔ کمیونٹی ہال کی بحالی سے شہریوں کو ایک اہم عوامی سہولت دوبارہ میسر آسکے گی۔

پشاور :الخدمت کی جانب سے پشاور میں 40 مستحق و یتیم بچیوں میں شادی گفٹ باکسز تقسیم
پشاور( نمائندہ نوائے ٹیکسلا ) الخدمت فاؤنڈیشن نے مستحق اور یتیم بچیوں کی شادی کے موقع پر ان کی عملی معاونت کے سلسلے میں…
مزید پڑھیے ←






