, ,

سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کے اعزاز میں پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں پروقار الوداعی تقریب

راولپنڈی پولیس کے سینئر افسران کی شرکت، سی پی او کی پیشہ ورانہ خدمات اور بہترین کمانڈ کو خراجِ تحسین

راولپنڈی ( سٹاف رپورٹر ) سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کے اعزاز میں پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں ایک پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں راولپنڈی پولیس کے اعلیٰ افسران نے شرکت کرتے ہوئے ان کی بہترین کمانڈ، پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور محکمانہ خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔تقریب میں ایس ایس پی آپریشنز، ایس ایس پی انوسٹی گیشن، چیف ٹریفک آفیسر، ریجنل آفیسر کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی)، ڈویژنل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور دیگر پولیس افسران شریک ہوئے۔ اس موقع پر افسران نے سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کی قیادت، مؤثر کمانڈ اور پیشہ ورانہ خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی ذمہ داریاں محنت، لگن اور پیشہ ورانہ انداز میں انجام دیں

۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سی پی او حسن مشتاق سکھیرا نے کہا کہ راولپنڈی پولیس انہیں اپنے خاندان کی طرح عزیز ہے اور یہ تعلق ہمیشہ برقرار رہے گا۔ انہوں نے راولپنڈی پولیس کے افسران اور جوانوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ کرکٹ میچز کے انعقاد، جرائم کے خلاف کارروائیوں اور دیگر امن و امان کی ڈیوٹیوں کے دوران

راولپنڈی پولیس نے ہمیشہ ایک منظم اور پیشہ ور فورس کی حیثیت سے اپنی صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ کیا ہے۔
انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ راولپنڈی پولیس آئندہ بھی اسی جذبے، لگن، محنت اور فرض شناسی کے ساتھ عوام کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھے گی۔ انہوں نے پولیس افسران اور اہلکاروں کی خدمات اور پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کے لیے ان کی کاوشوں کو بھی سراہا۔تقریب کے اختتام پر راولپنڈی پولیس اور افسران کی جانب سے سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کو یادگاری شیلڈز، پھول اور تحائف پیش کیے گئے، جبکہ ان کی نئی ذمہ داریوں کے لیے نیک تمناؤں اور کامیابی کی دعاؤں کا اظہار کیا گیا۔یہ الوداعی تقریب راولپنڈی پولیس کے افسران اور ساتھیوں کی جانب سے سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کی خدمات، قیادت اور پیشہ ورانہ کردار کے اعتراف کا مظہر تھی۔

متعلقہ خبریں

راولپنڈی پولیس لائنز میں منشیات اور ویپ کے نقصانات سے آگاہی کے لیے سیمینار، طلباء کی بڑی تعداد میں شرکت

November 18, 2026 | Dr Syed Sabir Ali

راولپنڈی(کرائم رپورٹر ، نوائے ٹیکسلا) پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں ویپ اور منشیات کے نقصانات، ان کے انسانی زندگی اور معاشرے پر منفی اثرات…

مزید پڑھیے ←