,

خانپور میں غیر قانونی بلاسٹنگ کے خلاف کارروائی، سورج گلی اور چھوئی میں متعدد کرشر پلانٹس سیل

بلاسٹنگ سرگرمیوں میں ملوث متعدد کرشر پلانٹس کو بند کر دیا گیا، قوانین پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، اسسٹنٹ کمشنر
خانپور(نمائندہ نوائے ٹیکسلا ) ڈپٹی کمشنر ہری پور وسیم احمد کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر خانپور عائشہ ناصر نے عوام کو بلاسٹنگ سرگرمیوں کے باعث درپیش مسائل اور ماحولیاتی تحفظ کے پیش نظر سورج گلی اور چھوئی کے علاقوں میں کرشر پلانٹس کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے متعدد پلانٹس سیل کر دیے۔تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر خانپور نے متعلقہ علاقوں میں بلاسٹنگ سرگرمیوں میں ملوث کرشر پلانٹس کے خلاف کارروائی کی۔

اس دوران متعدد کرشر پلانٹس کو سیل کر دیا گیا۔ کارروائی کا مقصد بلاسٹنگ کے باعث مقامی آبادی کو پیش آنے والے مسائل کی روک تھام اور علاقے کے ماحول کو آلودگی سے محفوظ بنانا ہے۔اسسٹنٹ کمشنر عائشہ ناصر نے واضح کیا کہ عوامی تحفظ، شہریوں کے حقوق اور ماحولیاتی آلودگی کی روک تھام انتظامیہ کی ترجیحات میں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ قوانین اور ضابطوں پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا اور اس حوالے سے کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔انتظامیہ کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ عوامی مفاد اور ماحولیاتی تحفظ کے لیے قانون کے مطابق کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی تاکہ مقامی آبادی کو بلاسٹنگ سرگرمیوں کے منفی اثرات سے محفوظ رکھا جا سکے۔

 

متعلقہ خبریں