ٹیکسلا (نوائے ٹیکسلا نیوز) ملک زریاب عاشق اعوان کی دعوت پر سجادہ نشین دربار حضرت بری امام سرکار پیر سید محمد علی گیلانی نے اسلام آباد ٹیکسلا نیزہ بازی ایونٹ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر صاحبزادہ والا شان پیر سید غوث الحسن گیلانی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ایونٹ میں پیر سید محمد علی گیلانی کی آمد کو منتظمین اور شرکاء نے خوش آئند قرار دیا۔ ملک زریاب عاشق اعوان نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا اور انہیں روایتی مہمان نوازی کے ساتھ خوش آمدید کہا۔اس موقع پر پیر سید محمد علی گیلانی نے ایونٹ کی کامیابی، ملک و قوم کی سلامتی، امن و استحکام اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعا بھی کی۔ شرکاء نے دعا میں شرکت کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔نیزہ بازی برصغیر کی قدیم روایتی گھڑ سواری اور ثقافتی کھیلوں میں نمایاں مقام رکھتی ہے۔ اس نوعیت کے مقابلے نہ صرف گھڑ سواری کے شوق اور مہارت کو فروغ دیتے ہیں بلکہ خطے کی روایات، ثقافتی ورثے اور روایتی کھیلوں کو زندہ رکھنے میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ایونٹ میں معزز روحانی شخصیات کی شرکت نے تقریب کو ایک خصوصی اہمیت دی، جبکہ شرکاء نے اس موقع کو ثقافتی روایات، باہمی میل جول اور گھڑ سواری کے شوق کے فروغ کا ذریعہ قرار دیا۔

ٹیکسلا میں ’’برانڈز فیسٹ 2026‘‘ کی تیاریاں عروج پر، 5 ہزار سے زائد افراد کی شرکت متوقع
ٹیکسلا (نوائے ٹیکسلا نیوز) ٹیکسلا اور واہ کینٹ کی تاریخ کے ایک بڑے فیملی فیسٹیول ’’برانڈز فیسٹ 2026‘‘ کے انعقاد کی تیاریاں جاری ہیں،…
مزید پڑھیے ←






