, , ,

بابا گورونانک دیو جی کا 557واں جنم دن، صوبائی وزیر رمیش سنگھ اروڑہ کی سکھ یاتریوں کے ساتھ تقریبات میں شرکت، مہمان نوازی کا مظاہرہ

نارووال (نوائے ٹیکسلا نیوز) بابا گورونانک دیو جی کے 557ویں جنم دن کی تقریبات کے موقع پر صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے اعلیٰ انتظامی و پولیس حکام کے ہمراہ دنیا بھر سے پاکستان آنے والے سکھ یاتریوں کے ساتھ وقت گزارا، ان کے ہمراہ کھانا کھایا اور مذہبی تقریبات میں شرکت کرکے بین المذاہب ہم آہنگی، بھائی چارے اور مذہبی رواداری کا خوبصورت پیغام دیا۔اس موقع پر کمشنر گوجرانوالہ و گجرات ڈویژن محمد علی، ریجنل پولیس آفیسر گوجرانوالہ خرم شہزاد حیدر، ڈپٹی کمشنر نارووال محمد طیب خان اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ملک نوید بھی موجود تھے۔ حکام نے سکھ یاتریوں کے ساتھ ملاقات کی اور بابا گورونانک دیو جی کے جنم دن کی خوشیوں میں شریک ہوئے۔تقریبات کے دوران صوبائی وزیر سردار رمیش سنگھ اروڑہ اور دیگر حکام نے سکھ یاتریوں کے ساتھ گھل مل کر ان کی خوشیوں میں شرکت کی، ان کے ہمراہ کھانا کھایا اور مذہبی تہوار کے حوالے سے محبت، احترام اور اپنائیت کا اظہار کیا۔

اس موقع پر پاکستان کی جانب سے سکھ برادری کیلئے احترام اور مذہبی آزادی کے جذبے کو اجاگر کیا گیا۔بھارت سے آنے والے سکھ یاتریوں نے پاکستان میں اپنے پرتپاک استقبال، بہترین مہمان نوازی اور قیام و طعام کے شاندار انتظامات پر خوشی اور اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور حکومت پنجاب کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔یاتریوں کا کہنا تھا کہ پاکستان میں انہیں جس محبت، احترام اور خلوص کے ساتھ خوش آمدید کہا گیا، وہ ان کیلئے خوشگوار اور یادگار تجربہ ہے۔ انہوں نے مذہبی تقریبات کے دوران سہولیات، انتظامات اور مہمان نوازی کو سراہتے ہوئے پاکستانی عوام اور حکومت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

بابا گورونانک دیو جی کے 557ویں جنم دن کی تقریبات کے موقع پر سکھ یاتریوں کے ساتھ حکومتی شخصیات کی شرکت اور مشترکہ نشستیں مذہبی رواداری، بین المذاہب ہم آہنگی، امن اور محبت کے فروغ کی ایک خوبصورت مثال قرار دی جا رہی ہیں۔

متعلقہ خبریں

ملاکنڈ کے تاریخی آثار کی بحالی و تحفظ کا جائزہ، محکمہ آثارِ قدیمہ خیبرپختونخوا اور اطالوی ماہرین کا مشترکہ دورہ

November 29, 2026 | Dr Syed Sabir Ali

ملاکنڈ (نوائے ٹیکسلا نیوز) محکمہ آثارِ قدیمہ و عجائب گھر خیبرپختونخوا کے ڈائریکٹر جنرل نے خیبر پاتھ پراجیکٹ (Khyber PATH Project) کے پراجیکٹ ڈائریکٹر…

مزید پڑھیے ←

گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ڈھرنال میں جدید تعلیمی و بنیادی سہولیات کے منصوبوں کا افتتاح، کمپیوٹر لیب، امتحانی ہال اور سولر سسٹم فراہم

November 29, 2026 | Dr Syed Sabir Ali

ڈھرنال (نوائے ٹیکسلا نیوز) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کی خصوصی کاوشوں سے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ڈھرنال میں طالبات کیلئے جدید تعلیمی،…

مزید پڑھیے ←

چکوال میں پنجاب کی پہلی وزیراعلیٰ پیراگلائیڈنگ چیمپئن شپ، ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں کی شرکت، ایڈونچر ٹورازم کے فروغ کی نئی راہیں کھل گئیں

November 29, 2026 | Dr Syed Sabir Ali

چکوال (نوائے ٹیکسلا نیوز) پنجاب میں ایڈونچر ٹورازم کے فروغ اور صوبے کے قدرتی حسن کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے حوالے سے…

مزید پڑھیے ←

سرسید ایجوکیشن سوسائٹی کے صدر طاہر محمود درانی کی صاحبزادی کی رخصتی کی پروقار تقریب، تعلیمی، طبی، سماجی و سیاسی شخصیات کی شرکت

November 29, 2026 | Dr Syed Sabir Ali

واہ کینٹ ،ٹیکسلا ، حسن ابدال (نمائندگان /نوائے ٹیکسلا ) سرسید ایجوکیشن سوسائٹی پاکستان کے صدر طاہر محمود درانی کی صاحبزادی کی رخصتی کی…

مزید پڑھیے ←