اسلام آباد (ایجوکیشن نیوز) وفاقی تعلیمی اداروں میں وائس پرنسپل سے پرنسپل گریڈ 19 میں ترقی پانے والی 42سے زائد خواتین پرنسپلز نے اپنی اس اہم کامیابی کی خوشی میں ایک پروقار اور پرتکلف ہائی ٹی کا اہتمام کیا۔ تقریب کی میزبانی میڈم فرخندہ لودھی، میڈم ثمینہ سعید، میڈم شبنم افریں اور دیگر ترقی پانے والی خواتین پرنسپلز نے کی۔ میزبان پرنسپلز نے اس موقع پر اپنی خوشی ساتھیوں، محسنوں اور ان شخصیات کے ساتھ بانٹی جنہوں نے ترقیوں کے عمل میں مختلف مراحل پر معاونت اور رہنمائی فراہم کی۔تقریب میں شریک ہونے والی ترقی پانے والی خواتین پرنسپلز میں محترمہ اسماء زاہد، محترمہ افشاں ذکی، محترمہ آصفہ دلشاد، محترمہ ترنم، محترمہ ثمینہ سعید، محترمہ جمیلہ ہادی، محترمہ حسن آیہ سید، محترمہ حلیمہ خاتون، محترمہ رخسانہ شاہد، محترمہ رضوانہ نوشاد، محترمہ رفعت امین، محترمہ رفعت نجم، محترمہ ساجدہ پروین، محترمہ سعیدہ فضل، محترمہ شازیہ ظفر، محترمہ شبنم افریں، محترمہ شرمین، محترمہ شگفتہ طیب، محترمہ صائمہ شوکت، محترمہ طاہرہ عنبرین، محترمہ عائشہ، محترمہ عالیہ تبسم، محترمہ عرفانہ عثمان، محترمہ عنبر امیر، محترمہ غزالہ عمر، محترمہ فاطمۃ الزہرا، محترمہ فرخندہ جبین، محترمہ فہمیدہ تبسم، محترمہ کنیز فاطمہ، محترمہ لبنیٰ رفیق، محترمہ مامونہ نسرین، محترمہ مجسم ضمیر، محترمہ منازہ، محترمہ منز بی بی، محترمہ نازیہ فیصل، محترمہ نعیمہ، محترمہ نویدہ، محترمہ نیر سلطانہ، محترمہ نیلم ظہور، محترمہ وجاہت زہرا، محترمہ ہما یاسین اور محترمہ یاسمین جان شامل تھیں۔تقریب میں سابق ڈائریکٹر اسکولز محترمہ پروین ملک، سابق سینئر جوائنٹ سیکرٹری محمد رفیق طاہر صاحب، ڈائریکٹر اسکولز ڈاکٹر احسان محمود، ڈائریکٹر پروموشنز ڈاکٹر مقصود احمد، ڈپٹی سیکرٹری ایجوکیشن اصغر علی صاحب، ایس او پروموشن شکیل محمود بٹ صاحب، جنرل سیکرٹری ہیڈ ایسوسی ایشن سید منصور احمد شاہ، غفور الرحمن، سابق صدر فیڈرل گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن ملک امیر خان، تاج علی اور مختلف سیکٹرز کے ایریا ایجوکیشن آفیسرز سمیت دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔میزبان خواتین پرنسپلز اور شرکاء نے وفاقی وزارتِ تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کی قیادت کو ترقیوں کے عمل میں پیش رفت کا اہم ذریعہ قرار دیتے ہوئے سیکرٹری تعلیم ندیم محبوب صاحب، ایڈیشنل سیکرٹری اور سینئر جوائنٹ سیکرٹری آفتاب رشید صاحب کی سرپرستی، رہنمائی اور تعاون کو خصوصی طور پر سراہا۔

ان کی قیادت میں وزارت کی ٹیم نے مختصر مدت میں سینکڑوں اساتذہ کی ترقیوں کے معاملات آگے بڑھانے کے لیے بھرپور محنت کی، جس کے نتیجے میں ایس ایس ٹی سے وائس پرنسپل اور وائس پرنسپل سے پرنسپل گریڈ 19 تک ترقیوں کی صورت میں اساتذہ کو اہم پیش رفت نصیب ہوئی۔خصوصی طور پر ڈپٹی سیکرٹری ایجوکیشن اصغر علی صاحب کی سرپرستی اور نگرانی جبکہ ایس او پروموشن شکیل محمود بٹ صاحب کی شبانہ روز عملی محنت کو زبردست سراہا گیا۔ ترقیوں کے سینکڑوں کیسز کی تیاری، ریکارڈ کی تکمیل، دفتری کارروائی اور متعلقہ مراحل کی مسلسل پیروی میں شکیل محمود بٹ صاحب کی لگن اور ذمہ داری قابلِ تحسین قرار دی گئی۔ میزبان پرنسپلز نے کہا کہ اصغر علی صاحب کی سرپرستی اور شکیل محمود بٹ صاحب کی انتھک کوششوں نے ترقیوں کے عمل کو تیز کرنے میں نمایاں کردار ادا کیا، جس کے ثمرات آج اساتذہ اور تعلیمی اداروں کو حاصل ہو رہے ہیں۔اس موقع پر سید منصور احمد شاہ، غفور الرحمن، ملک امیر خان، سابق سینئر جوائنٹ سیکرٹری محمد رفیق طاہر صاحب اور سابق ڈائریکٹر اسکولز محترمہ پروین ملک کی خدمات کو بھی سراہا گیا۔ ان شخصیات کی مسلسل جدوجہد، رہنمائی اور ترقیوں کے معاملات میں معاونت کو قابلِ قدر قرار دیتے ہوئے میزبان پرنسپلز نے ان کی تقریب میں شرکت کو اپنے لیے باعثِ اعزاز قرار دیا۔ترقی پانے والی خواتین پرنسپلز نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ نئی ذمہ داریوں کو پوری محنت، دیانت داری اور پیشہ ورانہ لگن سے نبھائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ان شاء اللہ فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کے زیرِ انتظام تعلیمی اداروں کو پورے پاکستان کے لیے رول ماڈل بنانے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی اور معیاری تعلیم، بہتر انتظامی نظم و نسق اور طلبہ کی ہمہ جہت تربیت کے ذریعے اداروں کو دن دگنی رات چوگنی ترقی کی راہ پر گامزن کیا جائے گا۔ایجوکیشن نیوز کی جانب سے بھی وفاقی وزارتِ تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت، سیکرٹری تعلیم ندیم محبوب صاحب، ایڈیشنل سیکرٹری، سینئر جوائنٹ سیکرٹری آفتاب رشید صاحب، ڈپٹی سیکرٹری اصغر علی صاحب، ایس او پروموشن شکیل محمود بٹ صاحب اور تمام متعلقہ افسران و اہلکاروں کی ان قابلِ قدر خدمات پر دلی شکریہ اور تحسین پیش کی جاتی ہے۔ اساتذہ کی ترقیوں کے لیے ان کی سرپرستی، تعاون اور محنت قابلِ ستائش ہے۔ آج ترقی پانے والے اساتذہ کی خوشی درحقیقت ان کی ان کاوشوں کا عملی ثمر ہے۔








