, , ,

کرتارپور میں بابا گرو نانک کے 557ویں جنم دن کی تقریبات آج سے شروع ہوں گی

بھارت سے 2300 سکھ یاتری حسن ابدال سے کرتارپور پہنچیں گے، قیام، لنگر، طبی سہولیات اور سیکیورٹی کے انتظامات مکمل

کرتارپور (نوائے ٹیکسلا نیوز) بابا گرو نانک دیو جی کے 557ویں جنم دن کی تقریبات کرتارپور میں آج سے شروع ہوں گی، جبکہ دنیا بھر سے سکھ یاتریوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ مذہبی تقریبات میں شرکت کے لیے بھارت سے واہگہ بارڈر کے راستے آنے والے 2300 سکھ یاتری آج حسن ابدال سے کرتارپور پہنچیں گے، جہاں ان کے استقبال اور قیام کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔دربار انتظامیہ کے مطابق سکھ یاتریوں کی سہولت کے لیے رہائش، لنگر، طبی امداد اور سیکیورٹی سمیت تمام ضروری انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ یاتریوں کو مذہبی رسومات کی ادائیگی اور گوردوارہ دربار صاحب میں عبادت کے لیے سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔بابا گرو نانک دیو جی کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لیے مختلف ممالک سے سکھ عقیدت مند کرتارپور پہنچ رہے ہیں، جہاں مذہبی رسومات، دعائیہ تقریبات اور دیگر پروگراموں کے ذریعے بابا گرو نانک کی تعلیمات، امن، محبت، مساوات اور انسانیت کے پیغام کو اجاگر کیا جائے گا۔کرتارپور میں مذہبی تقریبات کے انعقاد کے لیے انتظامیہ کی جانب سے تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ رابطے اور انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، تاکہ سکھ یاتریوں کو پرامن، محفوظ اور سازگار ماحول میں اپنی مذہبی رسومات ادا کرنے کی سہولت میسر آسکے۔

متعلقہ خبریں

ملاکنڈ کے تاریخی آثار کی بحالی و تحفظ کا جائزہ، محکمہ آثارِ قدیمہ خیبرپختونخوا اور اطالوی ماہرین کا مشترکہ دورہ

November 29, 2026 | Dr Syed Sabir Ali

ملاکنڈ (نوائے ٹیکسلا نیوز) محکمہ آثارِ قدیمہ و عجائب گھر خیبرپختونخوا کے ڈائریکٹر جنرل نے خیبر پاتھ پراجیکٹ (Khyber PATH Project) کے پراجیکٹ ڈائریکٹر…

مزید پڑھیے ←

گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ڈھرنال میں جدید تعلیمی و بنیادی سہولیات کے منصوبوں کا افتتاح، کمپیوٹر لیب، امتحانی ہال اور سولر سسٹم فراہم

November 29, 2026 | Dr Syed Sabir Ali

ڈھرنال (نوائے ٹیکسلا نیوز) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کی خصوصی کاوشوں سے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ڈھرنال میں طالبات کیلئے جدید تعلیمی،…

مزید پڑھیے ←

چکوال میں پنجاب کی پہلی وزیراعلیٰ پیراگلائیڈنگ چیمپئن شپ، ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں کی شرکت، ایڈونچر ٹورازم کے فروغ کی نئی راہیں کھل گئیں

November 29, 2026 | Dr Syed Sabir Ali

چکوال (نوائے ٹیکسلا نیوز) پنجاب میں ایڈونچر ٹورازم کے فروغ اور صوبے کے قدرتی حسن کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے حوالے سے…

مزید پڑھیے ←

بابا گورونانک دیو جی کا 557واں جنم دن، صوبائی وزیر رمیش سنگھ اروڑہ کی سکھ یاتریوں کے ساتھ تقریبات میں شرکت، مہمان نوازی کا مظاہرہ

November 29, 2026 | Dr Syed Sabir Ali

نارووال (نوائے ٹیکسلا نیوز) بابا گورونانک دیو جی کے 557ویں جنم دن کی تقریبات کے موقع پر صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور سردار رمیش…

مزید پڑھیے ←

سرسید ایجوکیشن سوسائٹی کے صدر طاہر محمود درانی کی صاحبزادی کی رخصتی کی پروقار تقریب، تعلیمی، طبی، سماجی و سیاسی شخصیات کی شرکت

November 29, 2026 | Dr Syed Sabir Ali

واہ کینٹ ،ٹیکسلا ، حسن ابدال (نمائندگان /نوائے ٹیکسلا ) سرسید ایجوکیشن سوسائٹی پاکستان کے صدر طاہر محمود درانی کی صاحبزادی کی رخصتی کی…

مزید پڑھیے ←