راولپنڈی( نمائندہ نوائے ٹیکسلا ) وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طیبہ ظریف کی رہنمائی میں راولپنڈی ویمن یونیورسٹی کی میڈیکل آفیسر ڈاکٹر فائزہ نے وزیراعظم ہیپاٹائٹس سی کے خاتمے کے پروگرام کے تحت قمر جہاں ڈائیگناسٹک سینٹر کے اشتراک سے 16 اور 17 نومبر کو ہیپاٹائٹس سی اسکریننگ کیمپ کا انعقاد کیا۔کیمپ میں طلبہ، اساتذہ اور یونیورسٹی عملے کی بڑی تعداد نے اسکریننگ میں حصہ لیا۔ سابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جمال ناصر نے بھی کیمپ کا دورہ کیا اور یونیورسٹی کی کوششوں کو سراہا۔ اس اقدام کا مقصد ہیپاٹائٹس سی سے متعلق آگاہی، بروقت تشخیص اور احتیاطی تدابیر کو فروغ دینا تھا۔

گورنر ہاؤس لاہور میں المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ کے زیرِ اہتمام 25 مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی پروقار تقریب
لاہور( نمائندہ نوائے ٹیکسلا ) گورنر ہاؤس لاہور میں المصطفیٰ ویلفیئر ٹرسٹ کے زیرِ اہتمام 25 مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی ایک پروقار…
مزید پڑھیے ←






