راولپنڈی( نمائندہ نوائے ٹیکسلا ) راولپنڈی ویمن یونیورسٹی کی ایک ٹیم نے اسلام آباد میں منعقدہ تین روزہ تربیتی ورکشاپ ’’اسٹریس مینجمنٹ فار ورک پلیس ایفیشنسی‘‘ میں شرکت کی۔ یہ ورکشاپ 10 سے 12 نومبر 2026 تک نیشنل سینٹر فار رورل ڈویلپمنٹ (این سی آر ڈی)، اسلام آباد میں منعقد ہوئی، جس کا مقصد پیشہ ورانہ زندگی میں ذہنی دباؤ کے مؤثر انتظام اور دفتری کارکردگی میں بہتری کے حوالے سے شرکاء کی صلاحیتوں کو فروغ دینا تھا۔ورکشاپ میں راولپنڈی ویمن یونیورسٹی کی نمائندگی کرنے والی ٹیم میں ڈاکٹر فائزہ ملک، ڈاکٹر شازیہ شوکت، محمد عثمان، سمبل وحید اور زبینہ ارشد شامل تھے۔ ٹیم کی شرکت یونیورسٹی کی جانب سے پیشہ ورانہ تربیت، استعداد کار میں اضافے اور ملازمین کی مجموعی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے جاری کوششوں کی عکاسی کرتی ہے۔تین روزہ تربیتی پروگرام کے دوران ذہنی صحت اور فلاح و بہبود، روزمرہ دفتری امور میں پیش آنے والے ذہنی دباؤ کی وجوہات اور اس سے نمٹنے کے مؤثر طریقوں پر توجہ مرکوز کی گئی۔ شرکاء کو اس حوالے سے آگاہی دی گئی کہ دباؤ کو مناسب انداز میں سنبھالنا نہ صرف انفرادی صحت بلکہ پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی بہتر ادائیگی کے لیے بھی اہم ہے۔ورکشاپ کا ایک اہم موضوع کام اور نجی زندگی کے درمیان توازن برقرار رکھنا تھا۔ اس ضمن میں اس امر کو اجاگر کیا گیا کہ پیشہ ورانہ مصروفیات اور ذاتی زندگی کے تقاضوں میں مناسب توازن ذہنی سکون، بہتر توجہ اور کام کی استعداد میں اضافے کے لیے معاون ثابت ہوتا ہے۔تربیتی ورکشاپ میں دفتری ماحول میں پیداواری صلاحیت بڑھانے اور ملازمین کی مجموعی کارکردگی بہتر بنانے کے پہلوؤں کو بھی زیرِ بحث لایا گیا۔ اس طرح کے تربیتی پروگرام تعلیمی اداروں کے عملے کو جدید پیشہ ورانہ تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے اور صحت مند و مؤثر دفتری ماحول کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

پاکستانی شنکیو کشینکائی کراٹے ٹیم ایشین چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے انڈونیشیا روانہ
فیصل آباد( نمائندہ نوائے ٹیکسلا ) پاکستان شنکیو کشینکائی کراٹے ٹیم 20ویں ایشین شنکیو کشینکائی کراٹے چیمپئن شپ میں شرکت اور ملک کی نمائندگی…
مزید پڑھیے ←






