فیصل آباد( نمائندہ نوائے ٹیکسلا ) پاکستان شنکیو کشینکائی کراٹے ٹیم 20ویں ایشین شنکیو کشینکائی کراٹے چیمپئن شپ میں شرکت اور ملک کی نمائندگی کے لیے انڈونیشیا کے جزیرے بالی روانہ ہو رہی ہے۔ ٹیم کی نگرانی شنکیو کشینکائی کراٹے پاکستان کے چیف شِہان ارشد جان کر رہے ہیں، جبکہ پنجاب کے جنرل سیکریٹری شِہان رانا ایم رؤف ناز نے کھلاڑیوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔ٹیم کی جانب سے عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ کھلاڑیوں کی کامیابی، حوصلے اور بہترین کارکردگی کے لیے خصوصی دعائیں کریں۔ پاکستانی ٹیم کی چیمپئن شپ میں شرکت ملک کے لیے اعزاز کا باعث ہے، جبکہ کھلاڑیوں سے توقع ہے کہ وہ بھرپور جذبے کے ساتھ پاکستان کا نام روشن کرنے کی کوشش کریں گے۔

راولپنڈی ویمن یونیورسٹی میں ہیپاٹائٹس سی اسکریننگ کیمپ کا انعقاد
راولپنڈی( نمائندہ نوائے ٹیکسلا ) وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طیبہ ظریف کی رہنمائی میں راولپنڈی ویمن یونیورسٹی کی میڈیکل آفیسر ڈاکٹر فائزہ نے وزیراعظم…
مزید پڑھیے ←






