,

یونیورسٹی آف واہ قائد کیمپس میں شجرکاری مہم، طلبہ و اساتذہ کی بھرپور شرکت

واہ کینٹ (نوائے ٹیکسلا نیوز) یونیورسٹی آف واہ بزنس اسکول کی بزنس لیڈرز پروفیشنل سوسائٹی (BLPS) کے زیر اہتمام قائد کیمپس میں شجرکاری مہم کا انعقاد کیا گیا، جس میں فیکلٹی ممبران، سوسائٹی کے عہدیداران اور طلبہ نے بھرپور شرکت کرتے ہوئے پودے لگائے۔مہم کا مقصد یونیورسٹی کے ماحول کو سرسبز و شاداب بنانے کے ساتھ طلبہ میں ماحولیاتی تحفظ، شجرکاری اور پائیدار طرزِ زندگی کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا تھا۔ شرکاء نے مختلف مقامات پر پودے لگا کر ماحول کو صاف، صحت مند اور خوشگوار بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔اس موقع پر اس بات پر زور دیا گیا کہ ماحولیاتی تحفظ صرف اداروں کی ذمہ داری نہیں بلکہ ہر فرد کا اجتماعی فریضہ ہے۔

شجرکاری مہم کے ذریعے طلبہ کو ماحول دوست سرگرمیوں میں فعال کردار ادا کرنے اور قدرتی وسائل کے تحفظ کی ترغیب دی گئی۔بزنس لیڈرز پروفیشنل سوسائٹی نے اس اقدام کو پائیدار مستقبل کی جانب ایک مثبت قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسی سرگرمیاں ماحولیاتی ذمہ داری کے فروغ اور اقوام متحدہ کے پائیدار ترقیاتی اہداف (SDGs) سے وابستہ شعور کو تقویت دیتی ہیں۔

متعلقہ خبریں

ملاکنڈ کے تاریخی آثار کی بحالی و تحفظ کا جائزہ، محکمہ آثارِ قدیمہ خیبرپختونخوا اور اطالوی ماہرین کا مشترکہ دورہ

November 29, 2026 | Dr Syed Sabir Ali

ملاکنڈ (نوائے ٹیکسلا نیوز) محکمہ آثارِ قدیمہ و عجائب گھر خیبرپختونخوا کے ڈائریکٹر جنرل نے خیبر پاتھ پراجیکٹ (Khyber PATH Project) کے پراجیکٹ ڈائریکٹر…

مزید پڑھیے ←

گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ڈھرنال میں جدید تعلیمی و بنیادی سہولیات کے منصوبوں کا افتتاح، کمپیوٹر لیب، امتحانی ہال اور سولر سسٹم فراہم

November 29, 2026 | Dr Syed Sabir Ali

ڈھرنال (نوائے ٹیکسلا نیوز) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کی خصوصی کاوشوں سے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ڈھرنال میں طالبات کیلئے جدید تعلیمی،…

مزید پڑھیے ←

چکوال میں پنجاب کی پہلی وزیراعلیٰ پیراگلائیڈنگ چیمپئن شپ، ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں کی شرکت، ایڈونچر ٹورازم کے فروغ کی نئی راہیں کھل گئیں

November 29, 2026 | Dr Syed Sabir Ali

چکوال (نوائے ٹیکسلا نیوز) پنجاب میں ایڈونچر ٹورازم کے فروغ اور صوبے کے قدرتی حسن کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے حوالے سے…

مزید پڑھیے ←

بابا گورونانک دیو جی کا 557واں جنم دن، صوبائی وزیر رمیش سنگھ اروڑہ کی سکھ یاتریوں کے ساتھ تقریبات میں شرکت، مہمان نوازی کا مظاہرہ

November 29, 2026 | Dr Syed Sabir Ali

نارووال (نوائے ٹیکسلا نیوز) بابا گورونانک دیو جی کے 557ویں جنم دن کی تقریبات کے موقع پر صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور سردار رمیش…

مزید پڑھیے ←

سرسید ایجوکیشن سوسائٹی کے صدر طاہر محمود درانی کی صاحبزادی کی رخصتی کی پروقار تقریب، تعلیمی، طبی، سماجی و سیاسی شخصیات کی شرکت

November 29, 2026 | Dr Syed Sabir Ali

واہ کینٹ ،ٹیکسلا ، حسن ابدال (نمائندگان /نوائے ٹیکسلا ) سرسید ایجوکیشن سوسائٹی پاکستان کے صدر طاہر محمود درانی کی صاحبزادی کی رخصتی کی…

مزید پڑھیے ←