,

خانپور میں پیٹرول پمپس کی چیکنگ، فیول سبسڈی پروگرام پر عملدرآمد کا جائزہ، پیمائش میں کمی پر جرمانہ

خانپور( نمائندہ نوائے ٹیکسلا) ڈپٹی کمشنر ہری پور کی ہدایات پر عوام کو پیٹرول کی مقررہ مقدار میں فراہمی، وزیراعظم فیول سبسڈی پروگرام پر مؤثر عملدرآمد اور اہل صارفین کو حکومتی ریلیف کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے اسسٹنٹ کمشنر خانپور نے شہر کے مختلف پیٹرول پمپس کا دورہ کیا اور وہاں جاری انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔دورے کے دوران اسسٹنٹ کمشنر نے پیٹرول پمپس پر ایندھن کی دستیابی، وزیراعظم فیول سبسڈی پروگرام کے تحت اہل صارفین کو سبسڈی کی فراہمی اور دیگر انتظامی امور کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر پیمائش کے آلات کی بھی جانچ پڑتال کی گئی تاکہ اس امر کو یقینی بنایا جا سکے کہ صارفین کو مقررہ مقدار کے مطابق پیٹرول فراہم کیا جا رہا ہے اور پیمائش میں کسی قسم کی کمی بیشی نہیں کی جا رہی۔معائنے کے دوران وزن اور پیمائش کے حوالے سے بے ضابطگی سامنے آنے پر جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔ اس کارروائی کا مقصد پیٹرول پمپس پر صارفین کے حقوق کا تحفظ، درست پیمائش کی پابندی اور سرکاری ہدایات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی یقینی بنانا ہے۔اسسٹنٹ کمشنر خانپور نے پیٹرول پمپ انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وزیراعظم فیول سبسڈی پروگرام پر اس کی روح کے مطابق عملدرآمد کیا جائے اور تمام اہل صارفین کو بلا تعطل سبسڈی کا فائدہ پہنچایا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پیٹرول کی دستیابی، درست پیمائش اور صارفین کو مقررہ مقدار میں ایندھن کی فراہمی کے حوالے سے کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ عوام کو حکومتی سبسڈی کا حقیقی فائدہ پہنچانے، پیٹرول پمپس پر شفافیت برقرار رکھنے اور صارفین کو کسی بھی ممکنہ استحصال سے محفوظ رکھنے کے لیے نگرانی اور معائنے کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔ خلاف ورزیوں کی نشاندہی پر متعلقہ قواعد و ضوابط کے مطابق کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔ضلعی انتظامیہ کے ان اقدامات کا مقصد عوامی مفاد کا تحفظ، حکومتی ریلیف پروگرام کی مؤثر نگرانی اور پیٹرول پمپس پر مقررہ معیار و ضوابط کی پابندی یقینی بنانا ہے تاکہ شہریوں کو ایندھن کی فراہمی کے دوران درپیش مسائل کا تدارک کیا جا سکے۔

متعلقہ خبریں

اسسٹنٹ کمشنر ٹیکسلا ڈاکٹر محمد انس سعید کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں سے ملاقات، مسائل کے فوری حل کی یقین دہانی

November 19, 2026 | Dr Syed Sabir Ali

ٹیکسلا( نمائندہ نوائے ٹیکسلا ) وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے وژن اور ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کی ہدایات پر عوامی مسائل کے فوری…

مزید پڑھیے ←