,

میڈٹیک انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں پی این ایم سی انسپکشن ٹیم کا سرکاری دورہ، یادگاری شیلڈز پیش

واہ کینٹ (نمائندہ نوائے ٹیکسلا )میڈٹیک انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے سرکاری دورے کے موقع پر پاکستان نرسنگ اینڈ مڈوائفری کونسل (PNMC) کی انسپکشن ٹیم کے معزز ارکان کو ڈاکٹر اسماء امیر کی جانب سے یادگاری شیلڈز پیش کی گئیں۔اس موقع پر ڈاکٹر اسماء امیر نے پی این ایم سی انسپکشن ٹیم کے ارکان کو شیلڈز پیش کرتے ہوئے ان کی آمد پر اظہارِ تشکر کیا اور انہیں اعزاز و احترام کی علامت کے طور پر یادگاری تحائف دیے۔یہ تقریب ادارے اور معزز انسپکشن ٹیم کے درمیان احترام، پیشہ ورانہ روابط اور باہمی تعاون کے جذبے کی عکاس تھی۔

متعلقہ خبریں